اور جب یہ (منافقین) ایمان والوں سے ملتے ہیں (تو) کہتے ہیں ہم بھی ایمان لے آئے ہیں اور جب علیحدہ بعض دوسروں سے ملتے ہیں تو (ایک دوسرے سے) کہتے ہیں ، اُن ( پیروانِ محمد) سے وہ کلام بھی کر دیتے ہو جو کہ اَللہ نے تم لوگوں پر کھولا تھا، تاکہ اس سے وہ ( پیروان محمد) تمہارے رب کی بارگاہ میں تمہارے خلاف ہی دلیل قائم کر سکیں ، کیا تم (اتنی بھی) عقل نہیں رکھتے ؟