اے وہ سب جنہیں (ہماری ذات پر) ایمان یافتہ کیا گیا، جو کوئی آپ لوگوں میں سے اپنے دین (یقین) سے پِھر جائے تو (آپ گھبرائیں نہیں) (ہماری ذات) اَللہ عنقریب (آپ لوگوں کو) ایسی قوم کا ساتھ دے دیں گے جن سے وہ (صل اَللہ علیہ وسلم) محبت فرمائیں گے اور وہ سب بھی ان (صل اَللہ علیہ وسلم) سے محبت کرنے والے ہوں گے (ایسے کہ) مومنین پر نرم (اور) کافروں پر سخت ہونگے جوکہ (ہماری ذات) اَللہ کی راہ میں جدوجہد کرنے والے اور وہ الزام تراشی کی ملامت سے خوفزدہ نہیں ہونگے، یہی (ہماری ذات) اَللہ کا فضل ہے جو اپنی چاہت سے دے دیتے ہیں اور اَللہ غیر محدود مکمل علم والی ذات ہے