یقیناََ وہ (ہماری ذات کی احدیت کا) کفر کرنے والے کہتے ہیں بیشک اَللہ وہ (تو) مسیح ابن مریم ہی ہیں ، آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، پھر کون ہے جو اَللہ کی طرف سے کسی شے کا مالک ہو سکتا ہے اگر وہ مسیح ابن مریم (علیہ السلام) کو اور انکی ماں کو هَلَك (بے نسل) کرنے کا ارادہ کرے اور جو کوئی (ان کے ساتھ) زمین میں اکٹھا ہے اور جو کچھ سارے آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو ان دونوں کے درمیان ہے اس ذات ہی کی مُلکیت ہے ، وہ جو چاہے خلق فرما دے ، اور اَللہ ہر شے پر قدرت والی ذات ہے