بیشک وہ جنہوں نے حقائق کو بالکل ہی الٹا کر کے پیش کیا وہ آپ ہی لوگوں میں سے ایک گروہ تھا ، اس (بہتان کو) اپنے لیے بُرا نہ سمجھیں بلکہ یہ آپ لوگوں کے لیے بہتر ہو گیا ہے (کیونکہ اس معاملے پر اَللہ کی شہادت مل گئی ہے اور) ان میں سے ہر ایک کے لئے اتنا ہی گناہ ہے جتنا اس نے کمایا ہے ، اور ان میں سے جس شخص نے اس (بہتان) کا بڑا حصہ اپنے اوپر لے لیا ہے اس کے لیے بہت بڑا عذاب ہے