اور یقیناً ہم نے لُقمان (علیہ السلام) کو حِکمت دی تھی کہ ہماری ذات کے لئے شکر ادا کریں، اور جو کوئی شکر کرتا ہے تو وہ اپنے ہی نفس (کی پاکیزگی) کے لئے کرتا ہے، اور جو کوئی (شکر کرنے سے) انکار کرے تو (اس ذات کو تمہارے کفر سے کچھ فرق نہیں پڑتا) بیشک اَللہ بے نیاز بزرگی والی ذات ہے