اور جو کچھ (ہماری ذات) اَللہ نے اپنے رسول (مُکرم صل اَللہ علیہ وسلم) کو ان (کفار) کی طرف سے (لوٹایا ہوا) بطورِ فئ عطا کیا ہے، تو اس کے لئے آپ لوگوں نے نہ تو (جنگی میدان میں) گھوڑے دوڑائے ہیں اور نہ ہی اُونٹ، اور لیکن (ہماری ذات) اَللہ اپنے پیغمبروں کو جس پر چاہے غلبہ و تسلُط عطا فرما دے، اور اَللہ ہر ایک شے پر (اپنی شان القادر سے) قدیر ہے(تحقیق و تدبُر)