اس ذات نے آپ لوگوں کے لئے (نکتۂ توحید سمجھانے کے لئے) آپ ہی (لوگوں کی ذاتی زندگی) میں سے ایک مثال بیان فرمائی ہے، کیا آپ لوگوں کے جو مملوکہ ماتحت ہیں ان میں سے کچھ اس رزق میں (برابر کے) شریک بھی ہیں جو ہم نے آپ لوگوں کو دیا ہے سو آپ لوگ اس (شراکت داری) میں ان سے خوفزدہ ہوتے ہوں جیساکہ آپ لوگ اپنوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں؟ "نہیں" اسی طرح ہم قوم کے لئے آیات کو کھول کر بیان فرماتے ہیں تاکہ عقل والے ہو جائیں (اور اَللہ کی احدیت کو سمجھیں)