اور وہ جو نکاح (کی سہولت) نہ پاتے ہوں وہ پاک دامن رہیں حتاکہ (ہماری ذات) اَللہ انہیں اپنے فضل سے صاحبانِ کشائش کر دے ، اور وہ جو آپ لوگوں کے مملوک میں سے ماتحت لڑکے اور ماتحت لڑکیاں ہیں اگر وہ اس (نکاح یا آزادی کے) معاملے کو تلاش کر رہے ہوں (اور) آپ اگر ان میں بھلائی جانتے ہیں تو ان سے (نکاح یا آزادی کا) عقد کر لیجئے ، اور ان کو اس مال میں سے دیں جو (ہماری ذات) اَللہ نے آپ لوگوں کو دیا ہے ، اور اگر وہ عفت و عصمت کی خواہش رکھیں تو دنیاوی زندگی کے سامان کی تلاش میں اپنی (ایمان یافتہ) لڑکیوں (باندیوں) کو عصمت فروشی پر مجبور نہ کرو ، اور جو کوئی ان لڑکیوں کو مجبور کرے تو بیشک اَللہ ان لڑکیوں کی مجبوری کے بعد مغفرت (جسموں کی گندگی سے) نہایت درگز فرمانے والی ذات ہے(تفسير)