اور آپ (صل اَللہ علیک وسلم) ذکر فرمائیے (قوم) عاد کے بھائی (ہود علیہ السلام) کا جیساکہ اس (علیہ السلام) نے اپنی قوم کو " ٱلْأَحْقَاف " (ریت کے ٹیلوں والی سرزمین) کے ساتھ ڈرایا اور حالانکہ اس (علیہ السلام) کے زمانے کے درمیان میں اور اس (علیہ السلام) کے ماضی میں سے بھی (مختلف پیغمبروں کے ذریعے اعمال بد سے ڈرائے جانے کی) تنبیهات گزر چکی تھی، (ھود علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا) خبردار! تم لوگ اَللہ کی ذات کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو، بیشک مجھے تمہارے اوپر عظمت والے یوم کے عذاب کا خوف آتا ہے