اور جب آپ لوگوں میں سے بچے بلوغت کو پہنچ جائیں تو وہ بھی اجازت طلب کریں جس طرح ان سے پہلے والے (دیگر بالغ افراد) اجازت طلب کرتے رہے ہیں، اسی طرح اَللہ آپ لوگوں کے لئے اپنی آیات (تمام شرعی احکام) واضح بیان فرمانے والی ذات ہے اور اَللہ مکمل علم پُختہ دانائی والی ذات ہے