آپ لوگوں میں سے جو ایمان یافتہ ہوئے اور وہ جو (ہمارے) قبول شدہ اعمال کرتے رہیں (ہماری ذات) اَللہ نے ان سے وعدہ فرمایا ہے کہ ہماری ذات انہیں زمین میں ضرور نسل در نسل بساتی رہے گی جس طرح اس ذات نے ان سے پہلے (ایمان) والوں کو نسل در نسل بسایا ہے اور یہ کہ ہماری ذات ان کے لیے ان کے دین کو ضرور قائم فرمانے والی ہے جو اس نے ان کے لیے پسند فرمایا ہے ، اور ان کے خوف کے بعد ان کو امن و حفاظت ضرور بخش دیا جائے گا ، وہ میری ہی بندگی کرتے رہیں اور میرے ساتھ ہرگز کسی شے کو شریک نہ سمجھیں ، اور جو کوئی اس (وعدے) کے بعد کفر کرے تو وہ سب (ہمارے) نافرمان ہوں گے