(اسم) اَللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ اس کے نور کی مَثَل طاق جیسی ہے جس میں چراغ ہوتا ہے ، یہ چراغ قندیل میں (اور) یہ قندیل گویا زیتون کے بابرکت درخت میں سے ایک درخشندہ ستارہ ہے ، نہ وہ شرقی اور نہ ہی غربی ہے ، اس کا تیل چمکدار لگتا ہے اور اگر آگ اسے نہ بھی چھوئے وہ نور کے اوپر نور ہے (ہماری ذات) اَللہ جسے چاہے اپنے (اس مخصوص) نور کے لئے ہدایت فرما دے ، اور اَللہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان فرمانے والی ذات ہے ، اور اَللہ ہر شے کے مکمل علم والی ذات ہے(تفسير)