اور جیسا کہ آپ (صل اَللہ علیک وسلم ) کو مرتبۂ کمال تک پہنچانے والی (ہماری) ذات نے ملائکہ سے فرمایا، بیشک ہم نے زمین میں خلیفہ مقرر فرما دیا ہے، (ملائکہ) عرض کرنے لگے آپ نے وہاں مقرر فرما دیا ہے جس (زمین) میں فسادی ہیں اور جس میں خون بہایا جاتا ہے اور (یہاں جہانِ ملکوت میں) ہم آپ کی حمد کے ساتھ خوبیاں پیش کرتے ہیں اور ہم آپ ہی (کی ذات کبریائی) کے لئے پاکیزہ ہیں، (ہم نے) فرمایا بیشک ہمیں ہی علم ہے جو آپ سب نہیں جانتے(تفسير)