مومنین میں سے جو کسی بنیادی وجہ کے بغیر (گھروں میں) بیٹھے رہیں اُن مجاہدین کے (درجہ و ثواب میں) برابر نہیں ہو سکتے جو (ہماری ذات) اَللہ کی راہ میں اپنے اموال اور اپنے نفسوں کے ساتھ جدوجہد کرتے ہیں، (ہماری ذات) اَللہ نے اپنے اموال اور اپنے نفسوں کے ساتھ جدوجہد کرنے والوں کو (بے وجہ) بیٹھ رہنے والوں پر درجہ میں فضیلت بخشی ہے اور (ہماری ذات) اَللہ کا وعدہ سب سے بہترین ہے اور اَللہ جدوجہد کرنے والوں کو (بے وجہ) بیٹھ رہنے والوں پر انتہائی عظیم اجر دینے والی ذات ہے