اور کوئی مومن دوسرے مومنوں کا قتل نہ کرے علاوہ اس کے کہ غلطی ہو جائے ، اور جس سے غلطی سے مومن قتل ہو جائے تو وہ ایک مومن غلام آزاد کرے اور خون بہا مقتول کے گھر والوں کو ادا کرے علاوہ اس کے کہ وہ معاف کر دیں ، پھر اگر وہ (مقتول) آپ لوگوں کی دشمن قوم سے تھا اور وہ مومنین (بھی) ہوں تو (صرف) ایک مومن غلام کا آزاد کرنا (کافی) ہوگا ، اور اگر وہ (مقتول) اس قوم سے تھا کہ آپ لوگوں کے درمیان (صلح کا) معاہدہ ہو چُکا ہو تو خون بہا اس (مقتول) کے گھر والوں کے سپرد کیا جائے اور ایک مومن غلام کا آزاد کرنا (بھی لازم) ہے ، پھر اگر جس کو (غلام) میسر نہ ہو تو مسلسل دو مہینے کے روزے رکھنا (لازم) ہیں یہ (ہماری ذات) اَللہ کی طرف سے توبہ (کا ذریعہ) ہے ، اور اَللہ ہمیشہ سے خوب علم بڑی ہی حکمت والی ذات ہے