اور جیساکہ عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام نے) فرمایا، اے بنی اسرائیل بیشک میں آپ لوگوں کی طرف اَللہ کا پیغمبر ہوں تصدیق کرنے والا ہوں جو اس تورات میں سے آپ لوگوں کے ہاتھوں (زمانوں) کے درمیان موجود ہے۔ اور بشارت سُنانے والا ہوں ایک پیغمبر کی جو میرے (میری رسالت کے) بعد تشریف لا رہے ہیں جن کا اسم (گرامی ان کی ولادت باسعادت سے پہلے) احمد (صل اللہ علیہ وسلم) ہے پھر جب (اپنی ولادت باسعادت کے بعد) یہ (پیغمبر آخر الزماں محمد صل اَللہ علیہ وسلم) ان لوگوں کے پاس واضح نشانیوں کے ساتھ تشریف لے آئے ہیں تو وہ کہنے لگے ہیں یہ تو کھلا جادو ہے