(اے مُخاطب!) کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ (ہماری ذات) اَللہ کو (مکمل) علم ہے جو کچھ سارے آسمانوں میں ہے اور جو کچھ اس زمین میں ہے۔ کہیں بھی تین (لوگوں) کی کوئی سرگوشی نہیں ہوتی مگر یہ کہ یہ ذات (اپنی قدرت کے ذریعے) اُن میں چوتھا ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی پانچ (لوگوں) کی سرگوشی ہوتی ہے مگر یہ ذات (اپنی قدرت کے ذریعے) اُن میں چھٹا ہوتی ہے، اور نہ اس سے کم (لوگوں) کی اور نہ زیادہ کی مگر یہ ذات (ہمیشہ اپنی قدرت کے ذریعے) اُن کے ساتھ رہتی ہے جہاں کہیں بھی وہ ہوتے ہیں۔ پھر یہ ذات اس قیامت کے یوم انہیں ان کے عملوں کے بارے میں آگاہ فرمائے گی، بیشک اَللہ ہر شے کے مکمل علم والی ذات ہے