اور اسی طرح ہم آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کی طرف اپنے (عالمِ) امر سے روح (مدد، قرب، صلہ، رحمت و کرم اور آیاتِ مُتشابہات) کی وحی فرماتے ہیں، اور آپ (اس وحی سے قبل اپنی ذاتی درایت و فکر سے) نہ یہ جانتے تھے کہ "الكِتَـٰب" کیا ہے اور نہ ایمان (کے شرعی احکام کی تفصیلات کو ہی جانتے تھے جو بعد میں نازل اور مقرر فرمائی گئیں) اور لیکن ہم نے اس (قرآن) کو نور ظاہر فرمایا ہے، ہم اِس (نورِ قرآن) کے ذریعہ اپنے بندوں میں سے جسے ہم چاہتے ہیں ہدایت سے نوازتے ہیں، اور بیشک آپ (صل اَللہ علیک وسلم) بھی (اس نور کے ذریعے) استقامت والی راہ کی طرف بہترین ہدایت فرماتے ہیں