اور یہ سب شرک کرنے والے کہتے ہیں اگر اَللہ چاہے تو ہم اس کے علاوہ کسی چیز کی بندگی نہ کریں اور نہ ہی ہمارے آباؤ اجداد کیا کرتے اور نہ ہم اس کے (حکم کے) علاوه کسی چیز کو حرام ٹھہراتے، ان سے پہلے لوگ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے، تو کیا پیغمبروں کے ذمہ (ہمارا پیغام) واضح طور پر پہنچا دینے کے علاوہ بھی کچھ ہے