(ہم نے جِن اور اِنس کو صرف ہماری ہی بندگی کے لئے خلق فرمایا تھا) اور یقیناََ ہم نے جِن اور اِنس میں سے بہت سے (نافرمان) جہنم کے لئے بنا دئے ہیں (کیونکہ) ان کے قلوب ہیں ان سے (حقیقت کو) سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں ان سے (حقیقت کو) دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں ان سے (ہمارے پیغام کو) سنتے نہیں ہیں ، یہی جانوروں جیسے ہیں ، بلکہ وہ زیادہ جاہل ہیں وہی (جن کے سامنے قرآن تلاوت کیا جائے اور) جو غفلت (کے پردوں) میں پڑے ہوئے ہیں (تفسير)