اور اپنے گمان (باطل) سے (یہ شرکاء مشرکین) کہتے ہیں کہ یہ (مخصوص) مویشی اور فصلیں (تم لوگوں کے لئے) ممنوع ہیں ان کو کوئی نہیں کھا سکتا علاوہ اس کے جسے ہم چاہیں اور (کہتے ہیں کہ تم لوگوں کے لئے کچھ) چوپائے ایسے ہیں جن کی پیٹھ (کا کھانا اور ان پر سواری) کو حرام کیا گیا ہے اور ہماری ذات پر بهتان گھڑتے ہوئے مویشیوں پر (جان بوجھ کر ذبح کے وقت) اسم اَللہ کا ذکر نہیں کرتے، ہم عنقریب انہیں سزا دیں گے جو بہتان یہ گھڑتے ہیں