عیسٰی ابن مریم (علیہ السلام) نے عرض کیا میرے اَللہ ہماری پرورش فرمانے والی ذات ، ہم پر آسمان سے (کھانے کا دستر) خوان نازل فرمائیں تاکہ (اس کے نازل ہونے کا دن) ہمارے لئے ہمارے اگلوں کے لئے اور ہمارے پچھلوں کے لئے عید ہو جائے اور (مزید کہ) آپ کی (ذات کی) طرف سے آیت ہو جائے ، اور ہمیں (ہر طرح کا) رزق عطا فرمائیں اور آپکی ذات (کبریائی) خیر کا رزق دینے والی ہے