اے وہ سب جنہیں (ہماری ذات پر) ایمان یافتہ کیا گیا ، آپ انصاف پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہنے والے (محض) ہماری ذات ہی کے لئے شہادت دینے والے ہو جائیں خواہ آپ لوگوں کی خود پر ہو یا (آپ کے) والدین یا رشتہ داروں پر اگرچہ مال دار یا محتاج ہی کیوں نہ ہو اَللہ ان سب سے أولیٰ ذات ہے ، سو آپ لوگ عدل سے ہٹتے ہوئے اپنی خواہشات کی پیروی نہ کیا کریں، اور اگر آپ لوگ غیر واضح بات کریں یا (حق سے) روگردانی کریں گے تو بیشک جو اعمال آپ سب کرتے ہیں اَللہ ان کی نہایت باخبر ذات ہے