(کیونکہ) اگر انہیں (اس خطہ زمین سے) باہر نکال دیا گیا تو وہ (منافق) ان کے ساتھ باہر نہیں جائیں گے، اور اگر ان سے جنگ کی جائے تو وہ ان کی مدد بھی نہیں کریں گے۔ اور اگر وہ ان کی مدد کریں گے تو ضرور (عین موقع پر) پیٹھ پھیر لیں گے (اور) پھر ان سب کی مدد نہ کی جائے گی