اور اگر (ان کے لئے) ایسا قرآن ہو جس کے ذریعے پہاڑ چلائے جا سکیں یا اس سے زمین چیر دی جائے یا اس کے ذریعے سے مُردوں سے گفتگو کروائی جاتی (پھر بھی یہ ایمان یافتہ نہ ہوتے) بلکہ یہ سارے اختیارات تو ہماری ذات کے لئے ہیں، (اور) کیا وہ ایمان یافتہ نہیں جانتے کہ اگر (ہماری ذات) اَللہ چاہے تو مخلوقات کو اکٹھا ہی ہدایت یافتہ کر دے؟ اور جنہوں نے کفر کیا انہیں اپنے ہی کئے کی وجہ سے کوئی نہ کوئی مصیبت پہنچتی رہتی ہے یا ان کے قریب بستیوں کو گھیرے رہتی ہے حتاکہ (ہماری ذات) اَللہ کا وعدہ آپہنچے، بیشک اَللہ اس میعاد (یوم القیامه) کو بدلنے والی ذات نہیں ہے