پس جب ہمارے حضور سے ان کے پاس حق آگیا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ جو (واضح نشانیوں میں) موسیٰ (علیہ السلام) کو دیا گیا تھا اس (رسول) کو کیوں نہیں دیا گیا؟، تو کیا انہوں نے اس کا کفر نہیں کیا تھا جو کچھ اس (قرآن) سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کو دیا گیا تھا؟، کہتے ہیں (تورات اور قرآن) ایک دوسرے کی تائید اور موافقت کرنے والے دو جادو ہیں اور کہتے ہیں بیشک ہم ہر ایک کا انکار کرنے والے ہیں