اے وہ سب جنہیں (ہماری ذات پر) ایمان یافتہ کیا گیا ، یاد کریں (ہماری ذات) اَللہ کی (اُس) نعمت کو (جو) آپ لوگوں پر کی گئی جب (کفّار کی) قوم نے یہ ہمت کی کہ اپنے ہاتھ (قتل و ہلاکت کے لئے) آپ لوگوں کی طرف دراز کریں تو (ہماری ذات) اَللہ نے ان کے ہاتھ آپ لوگوں کی طرف سے باندھ دیئے ، اور (ہماری ذات) اَللہ سے ڈرتے رہیں ، اور مومنین تو (ہماری ذات) اَللہ ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں