کیا آپ لوگ اس قوم سے نہیں لڑیں گے جو اپنی قَسموں (معاہدوں) کو توڑ ڈالتے ہیں ؟ اور جنہوں نے (معاہدہ توڑ کر) رسول (مکرم صل اَللہ علیہ وسلم) کو جِلا وطن کرنے کا ارادہ کیا اور کیا آپ لوگ ان سے ڈر جائیں گے جو پہلے بھی آپ لوگوں سے (فساد کرنے میں) پہل کر چکے ہیں ؟ جبکہ یہ حق (ہماری ذات) اَللہ کا ہے کہ ہم سے ڈریں تاکہ آپ لوگ مومنین رہیں