کسی مومن مرد یا مومن خاتون کے لیے یہ (حق) نہیں ہے کہ جب (ہماری ذات) اَللہ اور اس ذات کے رسول (مکرم صل اَللہ علیہ وسلم) کسی معاملے کا فیصلہ (یا حکم) فرما دیں تو انہیں (اس کے بعد) اپنے فیصلے میں (تبدیلی یا انکار کا) کوئی اختیار ہو اور جو کوئی (ہماری ذات) اَللہ اور اس ذات کے رسول (مکرم صل اَللہ علیہ وسلم) کی نافرمانی کرے وہ یقیناً صریح گمراہی میں پڑ گیا ہے