آپ (صل اَللہ علیک وسلم) (ہماری ذات) اَللہ اور یوم آخرت پر ایمان یافتہ ہونے والے لوگوں کو (ہماری ذات) اَللہ اور اس ذات کے رسول (پیغامِ رسالت) کی مخالفت کرنے والوں سے گہری دوستیاں نبہاتے ہوئے نہ پائیں گے، خواہ وہ ان لوگوں کے آباؤاجداد ہوں یا ان لوگوں کے بیٹے یا ان لوگوں کے بھائی یا ان لوگوں کے قریبی رشتہ دار ہی ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے قلوب میں ہماری ذات نے ایمان لکھ دیا ہے اور ان (کے ایمان کی) تائید اپنی طرف سے روح (صلہ ، رحمت ، کرم ، فضل ، نور) کے ساتھ فرمائی ہے، اور یہ ذات انہی بہشتوں میں داخل فرمانے والی ہے جن کے نیچے (بحرالقُدرہ سے خارج ہوئے) دریا بہتے ہیں یہ سب انہیں میں رہیں گے، (ہماری ذات) اَللہ ان (خوش نصیبوں) پر راضی ہے اور وہ سب بھی ہماری ذات سے راضی رہتے ہیں، یہی سب (ہماری ذات) اَللہ کی جماعت ہیں، آگاہ رہیں بیشک (ہماری ذات) اَللہ کی جماعت ہی بامراد ہونے والی ہے