اور جیساکہ ابراھیم (علیہ السلام) عرض کرنے لگے میرے پروردگار مجھے دکھائیں آپ مُردوں کو کیسے حیات بخشتے ہیں ؟ (ہم نے) فرمایا کیا آپ ایمان یافتہ نہیں ہیں ؟ (انہوں نے) عرض کی ہاں کیوں نہیں (ایمان یافتہ ہوں) اور لیکن (چاہتا ہوں کہ) میرے قلب کے لئے خوب اطمینان (مشاهداتی یقین) ہو جائے، (ہم نے) فرمایا چار پرندوں میں سے پکڑ کر انہیں اپنی طرف مانوس کر لیں، پھر (انہیں ذبح کر کے) ان میں سے ہر ایک کا ایک ایک ٹکڑا ایک ایک پہاڑ پر رکھ دیں پھر انہیں بُلائیں وہ آپ کے پاس دوڑتے ہوئے آ جائیں گے، اور علم رکھیں! کہ اَللہ غالب (الأمر) پُختہ دانائی والی ذات ہے (تفسير)