ان کے پیغمبروں نے فرمایا، کہ ہم (بخلقت ظاہری) تو صرف تمہاری طرح کے بشر ہی ہیں لیکن اَللہ کی ذات اپنے بندوں میں سے جس کسی کو چاہے چُن لیتی ہے (پھر برابری کیسی ؟)، اور یہ ہمارے لئے (ذمہ) نہیں ہے کہ ہم اَللہ کی اجازت کے بغیر تم لوگوں کو کوئی نشانی (یا معجزہ) دے دیں، اور مومنین تو (ہر حال میں) اَللہ ہی پر بھروسہ مند رہتے ہیں