(ہم نے) فرمایا اے نوح (علیہ السلام) بیشک وہ آپ (علیہ السلام) کے (برگزیدہ) خاندان میں سے نہیں ہے (کیونکہ) بیشک اس کے عمل قبول شدہ نہیں ہیں ، پس آپ (علیہ السلام) اس (بیٹے) کے بارے میں (نجات کا) سوال نہ کیجئے جس (کی حقیقت) کا آپ (علیہ السلام) کو علم ہی نہیں ، بیشک ہم آپ کو نصیحت فرما رہے ہیں تاکہ آپ ناواقفوں میں سے نہ رہیں