آٹھ جوڑے ہیں دو (نر و ماده) بھیڑ کے اور دو (نر و ماده) بکری میں سے ، آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، کیا (اَللہ نے) دونوں نر حرام کئے ہیں یا دونوں مادہ یا کیا وہ (بچہ) جو دونوں (ماداؤں) کے رحموں پر مشتمل ہو ؟ مجھے علم (دلیل) کے ساتھ راز بتاؤ اگر تم لوگ سچے ہو