آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، سب سے بڑی گواہی (کی سند قرآن اور اسم اَللہ کے علاوہ) کونسی شے ہو سکتی ہے؟ آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، میرے اور تمہارے درمیان مشاہدہ فرمانے والی ذات اَللہ ہے اور یہ قرآن میری طرف (سند کے طور پر) اسی لئے وحی کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعے تم لوگوں کو اور ہر اس شخص کو جس تک یہ پہنچے ڈر سناؤں (اور) کیا واقعی تم لوگ یہ گواہی دے سکتے ہو کہ اَللہ کے ساتھ کوئی دوسرا بھی بندگی کے لائق ہے؟ آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، میں (تو اس غلط بات کی) گواہی نہیں دیتا، آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، بیشک وہی ایک معبود (شان کی مالک) ذات ہے اور بیشک جنہیں تم لوگ شریک سمجھتے ہو میں تو ان (سب) سے آزاد ہوں