ہم نے اسی طرح اس وقت بنی اسرائیل پر فرض کر دیا تھا کہ بیشک جو کوئی کسی شخص کے قصاص کے بغیر کسی شخص کو قتل کرے گا یا زمین میں فساد انگیزی کرے تو گویا اس نے (ظلم کیا اور معاشرتی نظام کے تحت) تمام لوگوں کا قتل کر ڈالا اور جس نے (کسی کو مرنے سے بچا کر) زندہ رکھا تو گویا اس نے (انصاف کیا اور معاشرتی نظام کے تحت) تمام لوگوں کو زندہ رکھا، اور یقیناََ ان کے پاس ہمارے رسول واضح نشانیوں کے ساتھ تشریف لائے بیشک پھر اُس کے بعد بھی ان میں سے زیادہ تر زمین میں حدِ اعتدال سے نکلنے والے ہیں