اور آپ لوگ (ہماری ذات) اَللہ کی بندگی کریں اور ہمارے ساتھ کسی چیز (یا دوسری کسی ذات) کو شریک نہ سمجھیں اور اپنے والدین (محرم رشتوں) کے ساتھ ہونا (اور ان کے) احسان یاد رکھنا اور قریب رہنے والے (غیر محرم رشتے داروں اور دوستوں) کے ساتھ ہونا اور یتیموں (جن نابالغ کے والد فوت ہو جائیں) اور مسکینوں (جن نابالغ کی والدہ فوت ہو جائیں یا پردیسی ضروت مندوں) کے اور قریب والے (رشتہ دار ہمسائیوں) کے اور اجنبی (غیر رشتہ دار) ہمسائیوں کے اور اجنبی (غیر عقیدے رکھنے والے) ملنے جُلنے والوں کے اور (راہ گُزر) مسافروں اور جو لوگوں (عقدِ عمل کے ذریعے) آپ کے مملوکہ ماتحت ہو چُکے ہوں (ان پر بھی احسان کیا کریں)، بیشک جو کوئی تکبر اور غرور کرنے والا ہو اَللہ اسے پسند کرنے والی ذات نہیں ہے