اور کافروں کو گروہ در گروہ جہنم کی طرف ہانکا جائے گا حتاکہ جب وہ اس (جہنم) کے پاس پہنچیں گے تو اس کے دروازے کُھل چکے ہونگے اور اس کے محافظ ان سے کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تم (تمہاری جنس) میں سے پیغمبر تشریف نہیں لائے تھے وہ تم سب پر تمہارے رب "اَللہ" کی آیات کو تلاوت فرماتے اور وہ تمہیں اسی یوم کی پیشی سے ڈرایا کرتے تھے؟، وہ کہیں گے ہاں کیوں نہیں "انہوں نے اَللہ کے پیغام کو با خوبی ہم تک پہنچایا"۔ اور لیکن اس عذاب کا فرمان کافروں پر نافذ ہو چکا ہوگا