اور یقیناً ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف (رسول بنا کر) بھیجا تھا اور وہ ان لوگوں میں ایک ہزار (سختی کے) سالوں کے علاوہ پچاس (خوشحالی کے) سال بھی ٹھہرے رہے سو (وہ قوم نافرمان تھی) انہیں (اسی حال میں) طوفان نے آپکڑا اور وہ (اپنے ہی نفسوں پر) ظلم کرنے والے تھے (تفسير)