حُرِّمَتۡ
عَلَيۡكُمُ
ٱلۡمَيۡتَةُ
وَٱلدَّمُ
وَلَحۡمُ
ٱلۡخِنزِيرِ
وَمَآ
أُهِلَّ
لِغَيۡرِ
ٱللَّهِ
بِهِۦ
وَٱلۡمُنۡخَنِقَةُ
وَٱلۡمَوۡقُوذَةُ
وَٱلۡمُتَرَدِّيَةُ
وَٱلنَّطِيحَةُ
وَمَآ
أَكَلَ
ٱلسَّبُعُ
إِلَّا
مَا
ذَكَّيۡتُمۡ
وَمَا
ذُبِحَ
عَلَى
ٱلنُّصُبِ
وَأَن
تَسۡتَقۡسِمُواْ
بِٱلۡأَزۡلَٰمِۚ
ذَٰلِكُمۡ
فِسۡقٌۗ
ٱلۡيَوۡمَ
يَئِسَ
ٱلَّذِينَ
كَفَرُواْ
مِن
دِينِكُمۡ
فَلَا
تَخۡشَوۡهُمۡ
وَٱخۡشَوۡنِۚ
ٱلۡيَوۡمَ
أَكۡمَلۡتُ
لَكُمۡ
دِينَكُمۡ
وَأَتۡمَمۡتُ
عَلَيۡكُمۡ
نِعۡمَتِي
وَرَضِيتُ
لَكُمُ
ٱلۡإِسۡلَٰمَ
دِينٗاۚ
فَمَنِ
ٱضۡطُرَّ
فِي
مَخۡمَصَةٍ
غَيۡرَ
مُتَجَانِفٖ
لِّإِثۡمٖ
فَإِنَّ
ٱللَّهَ
غَفُورٞ
رَّحِيمٞ
٣

آپ لوگوں پر مُردار حرام کر دیا گیا ہے اور خون اور سؤر کا گوشت اور وہ بھی جو (ہماری ذات) اَللہ کے علاوہ کسی غیر کے لئے وقف کیا گیا ہو اور گلا گھٹ کر مرا ہوا اور (دھار دار آلے کے بغیر کسی چیز کی) ضرب سے مرا ہوا اور اوپر سے گِر کر مرا ہوا اور (کسی جانور کے) سینگ مارنے (یا کوئی ٹکر لگنے) سے مرا ہوا اور وہ بھی جسے درندے نے پھاڑ کھایا ہو علاوہ اس کے جسے (مرنے سے پہلے شرعی طریقہ سے) آپ لوگ ذبح کر لیں، اور جو باطل کی چوکھٹ (بتوں کے لئے مخصوص کی گئی بھینٹ گاہوں) پر کاٹا گیا ہو اور یہ کہ آپ لوگ تیروں کے ذریعے تقسیمی قیاس کریں یہ سب آپ لوگوں کے گناہ ہیں۔ اس یوم کفر کرنے والے آپ لوگوں کے مذہب (اسلام کے باعث اپنے ناپاک ارادوں) سے مایوس ہو گئے ہیں سو ( اے مومنین !) آپ لوگ ان سے نہ ڈریں اور (شرعی احکامات کی پاسداری میں) ہم ہی سے ڈرا کریں ۔ اس یوم ہم نے آپ لوگوں کے لئے آپ کا دین (یقین) کامل فرمایا ہے اور آپ سب پر ہماری خاص نعمت تمام فرما دی گئی اور آپ لوگوں کے لئے دین اسلام (میں خوشی سے رہنا) پسند فرمایا گیا ہے ۔ پھر اگر کوئی شخص بھوک (اور پیاس) کی شدت میں اضطراری (انتہائی مجبوری کی) حالت کو پہنچ جائے (اس شرط کے ساتھ) کہ گناہ کی طرف مائل ہونے والا نہ ہو (حرام چیز گناہ کی رغبت کے باعث نہ کھائے) تو بیشک اَللہ نہایت بخشنے (جسموں کی گندگی سے) نہایت درگزر فرمانے والی ذات ہے
Notes placeholders

Maximize your Alfaqr.com experience!
Start your tour now:

0%