یقیناََ آپ لوگوں ہی کی جنس بشری سے رسول (مکرم صل اَللہ علیہ وسلم) آپ لوگوں کے پاس تشریف لائے ہیں ، آپ لوگوں کی جو بھی سختی ہو ان (صل اَللہ علیہ وسلم) پر سخت گراں (گزرتی) ہے ، وہ آپ لوگوں کے لئے انتہائی (بھلائی اور ہدایت کے) آرزو مند رہتے ہیں ، ایمان یافتہ لوگوں کے ساتھ (تو بالخصوص) نہایت مہربان ، انتہائی درگزر فرمانے والے ہیں