اور (جوڑوں میں) دو (نر و ماده) اونٹ میں سے اور دو (نر و ماده) گائے میں سے ، آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، کیا (اَللہ نے) دونوں نر حرام کر دیئے ہیں یا دونوں مادہ یا کیا وہ (بچہ) جو دونوں (ماداؤں) کے رحموں پر مشتمل ہو ؟ یا کیا تم لوگ (اس وقت) گواہ تھے جب اَللہ نے تمہیں اس کا حکم دیا تھا؟ پھر اور اس سے بڑھ کر (جہالت کے) اندھیروں میں کون ہے جو اَللہ پر جھوٹا بہتان گھڑے؟ تاکہ لوگوں کو بغیر (شرعی) علم کے گمراہ کرتا پھرے، بیشک اَللہ حد سے بڑھنے والی قوم کو ہدایت فرمانے والی ذات نہیں ہے