اے وہ سب جنہیں (ہماری ذات پر) ایمان یافتہ کیا گیا، چاہیئے کہ آپ لوگوں کے مملوکہ ماتحت اور وہ (اولاد) جو آپ لوگوں میں سے ابھی تک بلوغت کو نہیں پہنچے وہ بھی تین اوقات پر آپ لوگوں سے (ملنے کی) اجازت طلب کیا کریں ، فجر کی نماز سے پہلے اور دوپہر میں (قیلولہ کے وقت) اور عشاء کی نماز کے بعد جب آپ لوگ (اپنی خواب گاہوں میں) اپنے بیرونی پہناوے اتارتے ہیں ، یہ تین اوقات آپ لوگوں کے پردے کے ہیں ، ان (اوقات) کے علاوہ نہ آپ لوگوں پر اور نہ ہی ان پر کوئی بُرائی ہے (کیونکہ ان اوقات کے علاوہ) آپ لوگ ایک دوسرے کے پاس آتے جاتے رہتے ہیں ، اسی طرح اَللہ آپ لوگوں کے لئے آیات (تمام شرعی احکام) واضح بیان فرمانے والی ذات ہے اور اَللہ مکمل علم پُختہ دانائی والی ذات ہے