اے وہ سب جنہیں (پچھلی) شریعت دی گئی تسلیم کرو جو کچھ ہم نے (محمد صل اَللہ علیہ وسلم پر) نازل فرمایا ہے ، اس کی تصدیق بھی کرتا ہے جو (کچھ درست) تمہارے پاس ہے ، اس سے پہلے کہ ہم (تم لوگوں میں سے بعض) چہروں (کے نقوش) کو مٹا دیں اور انہیں ان کی پشت کی (اُوندھی) حالت پر پھیر دیں یا ان (نافرمانوں) پر اسی طرح لعنت کر دیں جیسا کہ ہم نے ہفتہ کے دن (نافرمانی کرنے) والوں پر لعنت کی تھی اور (ہماری ذات) اَللہ کا امر ہمیشہ ہی بڑے اثر والا ہے