اور لوگوں میں سے جو کوئی (تصدیق قلب کے بغیر صرف) یہ کہتا ہے کہ ہم اَللہ پر ایمان یافتہ ہیں پھر جب (ہماری ذات) اَللہ کی خاطر اسے نقصان پہنچاتا ہے تو وہ لوگوں کی آزمائش کو (ہماری ذات) اَللہ کے عذاب جیسا ظاہر کرتا ہے، لیکن اگر آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کو مرتبہ کمال تک پہنچانے والی (ہماری) ذات کی طرف سے کوئی مدد آ پہنچے تو وہ یقیناََ یہی کہنے لگ جائیں گے کہ بیشک ہم تو (شروع ہی سے) آپ کے ساتھ تھے، کیا (ہماری ذات) اَللہ سارے جہان کی مخلوقات کے سینوں میں جو کچھ (چُھپا ہوا) ہے اس سے مکمل طور پر واقف نہیں ہے؟