(محبوب صل اَللہ علیک وسلم) آپ فرما دیجئے ، اے (پہلے مرسلین کی) شریعت رکھنے والو ! تم لوگ ایک کلمہ " لَا إِلَهَ إِلَّا اَللَّهُ " کی طرف آ جاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مماثلت رکھتا ہے ، (ہاں) خبردار ہم بندگی اَللہ کے سوا کسی کی نہیں کرتے اور نہ ہی اس (ذات) کے ساتھ کسی شے کو شریک سمجھتے (یا اس ذات کی خیانت کرتے) ہیں اور نہ ہی ہم اَللہ کے علاوہ ایک دوسرے کو ارباب (اختیار) سمجھ لیتے ہیں ، پھر اگر وہ روگردانی کریں تو آپ لوگ فرما دیجئے گا اور ہم (کلمۂ شهادت " أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اَللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ اَللَّه وَرَسُولُهُ " سے) گواہی دیتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں