اور یہ تاکیدی حلف کے ساتھ (ہماری ذات) اَللہ کی قسمیں اُٹھاتے ہیں کہ اگر آپ (صل اَللہ علیک وسلم) انہیں امر فرمائیں گے تو وہ (اَللہ کی راہ میں) ضرور نکلیں گے، آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے ، قسمیں نہ اُٹھاؤ (بلکہ) معروف طریقہ سے فرمانبرداری کرو ، بیشک (ہماری ذات) اَللہ ان اعمال سے خوب آگاه ہے جو آپ سب کرتے ہیں