اے نبی بیشک ہم نے آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کے لئے وہ سب ازواج حلال فرمائیں ہیں جن کا مہَر ادا کر دیا ہو اور (ان خواتین کی تفصیل یہ ہے کہ) آپ کی ماتحت خواتین میں سے جسے (ہماری ذات) اَللہ آپ (صل اَللہ علیک وسلم) پر عنائت فرمائے اور آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کے چچا کی بیٹیاں اور آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کی پھوپیوں کی بیٹیاں اور آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کے ماموں کی بیٹیاں اور آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کی خالاؤں کی بیٹیاں اور وہ مؤمنہ خاتون کہ اپنے آپ کو نبی (مکرم صل اَللہ علیک وسلم) کی سرپرستی کے لئے دے اگر اس نبی (مکرم صل اَللہ علیک وسلم) کا ارادہ ہو کہ وہ اس کا نکاح کریں۔ یہ (ازواجِ مطہرات کی تعداد کی رعایت) خالصتاََ آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کے لئے ہے ان مومنین کے لئے نہیں ہے بیشک ہمیں علم ہے جو ہم نے ان (مومنین) پر ان کی بیویوں کے اور ان کی ماتحتوں کے بارے میں فرض فرما دیا ہے تاکہ آپ (صل اَللہ علیک وسلم) پر اس (تعداد) کا کوئی حرَج نہ رہے، اور اَللہ ہمیشہ سے نہایت مغفرت (جسموں کی گندگی سے) نہایت ہی درگزر فرمانے والی ذات ہے