اور جیساکہ ہم نے آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کی طرف متوجہ کر دیا جِنوں (مخفی معاشرتی نظام رکھنے والوں) کی ایک جماعت کو تو پھر جب وہ وہاں (آپ صل اَللہ علیک وسلم کی بارگاہِ اقدس میں) حاضر ہوئے تو (ایک دوسرے سے) کہنے لگے غور (اور خاموشی) سے سنو اور جب (تلاوت و مجلس) پوری ہو گئی تو وہ اپنی قوم کے پاس (پیغامِ حق سے) ڈرانے والے (پیغمبر) بن کر لوٹ گئے(تحقیق و تدبُر)