اور جب آپ لوگ خواتین کو (پہلی بار) طلاق دو سو وہ اپنی (پہلی مقررہ) عدت کو آ پہنچیں تو انہیں اچھے طریقے سے رکھو یا اچھے طریقے سے چھوڑ دو اور انہیں محض تکلیف دینے کے لئے نہ روکیں کہ (ان پر) زیادتی کرتے رہیں اور جو کوئی ایسا کرے پس اس نے اپنے ہی نفس پر ظلم کیا اور آپ لوگ (ہماری ذات) اَللہ کی آیات کو مذاق نہ بنائیں اور یاد رکھیں (ہماری ذات) اَللہ کی اس نعمت (شریعت) کو جو آپ لوگوں پر (کی گئی) ہے اور آپ لوگوں پر اس شریعت (مطہرہ) میں سے نازل فرمایا جاتا ہے اور اس سے پُختہ دانائی (اخلاقیات) کی نصیحت فرمائی جاتی ہے اور (ہماری ذات) اَللہ سے (شرعی احکامات کے بارے میں) ڈرتے رہیں اور علم رکھیں! کہ اَللہ ہر شے کے مکمل علم والی ذات ہے